لوگ آپ سے جھگڑا کر سکتے ہیں...آپ کے خلاف سازشیں کر سکتے ہیں... آپ کا دل دکھا سکتے ہیں ..آپ کا برا چاہ سکتے ہیں..آپ سے آپ کا سب کچھ چھیننے کی کوشش کر سکتے ہیں.. مگر چھین نہیں سکتے..کیونکہ نصیب تک رسائی خالق نے کسی اور کو نہیں دی...مایوسی کے لمحوں میں صرف رب کائنات کو دیکھنا سیکھیں..!!
ماضی کی سوگواری سے انسان کو اتنی گہری وابستگی نہیں ہونی چاہیے۔انسان کو پیچھے نہیں آگے دیکھنا چاہیے ایک دِیا بجھ گیا تو اس کو مقدر کیوں سمجھا جائے۔آگے ہر قدم پر دِیا جلایا جا سکتا ہے ۔جب منزل ڈھونڈنے کے اتنے مواقع موجود ہوں ،تو کوئی اتنا احمق کیوں بنے کہ کولہو کے بیل کی طرح ساری زندگی بجھے ہوئے دئيے کا طواف کرتا رہے “؟