ایڈوب فوٹوشاپ CS6

ایڈوب فوٹو شاپ کا تعارف
ایڈوب کمپنی کا نام ہے اور فوٹو شاپ اس کمپنی کا سوفٹ ویئر ہے ، اور اس کو فوٹو شاپ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس میں فوٹوز پر ہی کام کیا جاتا ہے چاہے آپ جو بھی کام کررہے ہوں اوروہ فوٹو ز آپ پرنٹ کریں یا الیکٹرونک ڈوائسز میں گرافکلی استعمال کریں لیکن ہیں پھر فوٹوز ، اس میں ہم آڈیو یا وڈیوز پر کام نہیں کرسکتے ہیں اس لیے اس کو فوٹو شاپ کا نام دیا گیا ہے البتہ اس میں آپ ٹیکسٹ پر بھی کام کرسکتے ہیں لیکن جب اس کی فائل بنائیں گے تو آپ کو وہ فائل کسی نہ کسی امیج فارمیٹ میں بنانی پڑے گی یعنی یاتو آپ اسے پی ایس ڈی سیو کریں گے یا پھر پی ڈی ایف ، جے پیک، یا پھر پی اینج ہوگی تو بہرحال امیج ہی اسی لیے اس سوفٹ ویئر کا نام فوٹوشاپ رکھا گیا ہے میں چاہتا ہوں کہ یہ مختصر تعارف کافی اس کو سمجھنے کے لیے باقی اگر آپ بہت ہی لمبی چوڑی بحث میں پڑنا چاہتے ہیں تو آپ کہیں سے فوٹوشاپ کے تعارف کے نام سے سرچ کر کے پڑھ سکتے میرا صرف آپ کو فوٹو شاپ سکھانا مقصد ہے ۔
فوٹو شاپ کے ورژن :
فوٹو شاپ کے کئی ورژن ہیں ، ورژن کا مطلب ہے ایڈیشن یا چھاپا جیسے کسی کتاب کا ایک ایڈیشن مکمل ہوا پھر اس کے مصنف نے کچھ اضافی چیزیں شامل کر کے دوسراایڈیشن شایع کروایا اسی فوٹو شاپ میں بھی ہے پہلا ایڈیشن 7.0تھا اس کے بعد سی ایس ورژن شروع ہوئے اور اب جو جدید ورژن چل رہا ہے وہ CS6 کے نام سے ہے بہت ہی اچھا ورژن ہے اس میں آپ ہر زبان لکھ سکتے ہیں اردو ، عربی سندھی ،پشتو، بلوچی ، پنجابی وغیرہ
انسٹال کرنے کا طریقہ :
سب سے پہلے آپ کے پاس فوٹو شاپ کا سوفٹ ویئر ہونا چاہیے چاہے اس کی سی ڈی خرید لیں یا پھر انٹرنیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کے بعد اس کو اس طرح انسٹال کریں کہ اس میں سے سیٹ اپ پر ڈبل کلک کریں اس سے پہلے اگر آپ کے کمپیوٹر پر کوئی پروگرام کھلا ہوا ہے تو اسے بند کریں پھر ممکن ہے کہ آپ سے ایڈوب آئی ڈی مانگے تو سب سے پہلے آپ ایڈوب آئی ڈی بنادیں ، ایڈوب آئی ڈی بلکل آسان ہے جس طرح جی میل یا یاہو آئی ڈی بناتے ہیں براؤزر پر جاکر سائن اپ فار ایڈوب لکھ دیں اور فارم فل کرکے اوکے کریں آپ کی آئی ڈی بن جائے گی آئی ڈی بن جانے کے بعد اس میں آئی ڈی ڈالیں اگر آپ کا سوفٹ ویئر فل ورژن ہوگا تو کسی قسم کا آپشن نہیں دے گاورنہ تو آپ سے پوچھے گا کہ آپ کے پاس اس کا سیریل نمبر ہے یا تیس دن کا ٹرائل چلانا چاہتے ہو تو آپ ٹرائل پر کلک کردیں تو انسٹال ہونا شروع ہوجائے گا انسٹال ہوجانے کے بعد آپ اسے ایکٹویٹ کرنا ہو گا ایکٹیویٹ کرنے کے لیے آپ انٹرنیٹ سے اس کا ایکٹیویٹر ڈاؤنلوڈ کریں اگر نہیں مل رہا تو کوئی بات نہیں آپ اسے چلاتے رہیں 

Updated: April 19, 2020 — 11:03 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *