انوار یوسف

 

نام: انوار یوسف

حالیہ مقیم:ڈسکہ

مستقل سکونت: ڈسکہ

Personal Link 1

Personal Link 2

 

 


 

یوں تو میرا ڈیزائننگ کا سفر 2013 سے شروع ہوا لیکن اس سے پہلے میں صرف سادہ ٹیکسٹ کے ساتھ مختلف رنگوں کا استعمال کیا کرتا تھا،جیسا کہ ہر ڈیزائنر اپنے آغاز کے دوران سیکھنے ‌کی اپنی سی کوشش کرتا رہتا ہے۔ پھر میں نے یوٹیوب سے سیکھنا شروع کیا۔ جیسا کے انسان آجکل ہر کام کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے تو اسطرح میں نے بھی اسی کے استعمال سے ڈیزایننگ سیکھنے کی کو شش کی اور الحمدللّٰہ کافی حدتک میں اس کوشش میں کامیاب بھی رہا۔
پھر ایک مرتبہ میرے بہترین دوست شاہزیب نے مجھے فن کدہ نامی ڈیزائنرز کے فورم میں لے گیا۔۔۔اور پھر وہاں میری ملاقات مختلف ڈیزائنرز سے ہوئی اور انکے ڈیزائنز دیکھے اور اسی طرح میں نے مختلف ڈیزائنرز کی ڈیزایننگ پر غور و فکر کرنا شروع کیا اور اپنے کام کو بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کرتا رہا۔ میں ڈیزائنرز کے ڈیزائنز کا مشاہدہ کرتا رہتا اور نئی نئی فنکاریوں سے اپنے کام کو بہتر بنانے کی تگ و دو میں لگا رہتا۔
میں اکثر کہتا ہوں اپنے احباب سے کہ میں اپنا استاد خود ہوں اسلیے کہ بجائے کسی انسان کا سہارا لینے کے میں نے اپنی محنت اور لگن سے ڈیزایننگ سیکھی اور الحمدللّٰہ نہ صرف خود سیکھا بلکہ اپنے دوست و احباب کی بھی اس شعبہ میں بہت مدد کی اور آج بھی کرتا رہتا ہوں۔
مجھے شعر و شاعری میں ہمیشہ سے دلچسپی رہی اور خاص کر رومانوی شاعری سے بڑا لگاؤ ہے۔ رومانویت اور رومانوی شاعری کو اپنی ڈیزائننگ میں استعمال کرنا اور plugins کا استعمال کرتے ہوئے اسے خوبصورتی سے ڈیزائن کرنا میرا دلپسند کام ہے۔ ویسےتومیں ہر طرح کا ٹیکسٹ بنا لیتا ہوں لیکن کلک ورک مجھے بے حد پسند ہے۔ شاعری جب کلک سے لکھی جاۓ تو ڈیزائن میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ اور شاعری کے علاوہ میں الحمدللّٰہ کیلیگرافی اور اسلامی ڈیزائن بھی بنا لیتا ہوں، Photoshop Manipulation اور لوگو ڈیزائننگ میں بھی مجھے بہت مہارت حاصل ہے۔
کسی بھی چیز کو سیکھنے کے لئے سب سے زیادہ ضروری چیز محنت ہوتی ہے جو ہمیں خود ہی کرنی ہوتی ہے۔ چاہے آپ کسی دوسرے بندے سے سیکھیں یا خود سے سیکھیں، اپنے مددگار خود بنیں، دونوں صورتوں میں محنت درکار ہے‌۔ آپ جتنی محنت کریں گے آپکا کام اتنا ہی بہتر ہوتا چلاجاۓ گا۔
انواریوسف


1 Comment

Add a Comment
  1. السلام علیکم۔میں کافی عرصہ سے مختلف فورم پر آپکا اشتراک کردہ کام دیکھتا رہا ہوں۔لیکن آج سے آپکے بارے جانکر بہت اچھا لگا۔اللہ آپکو بہت ساری توانایئاں عطا کرے،اور اس حلقہ میں مزید اپنا نام روشن کریں۔ہمارے ساتھ ہونے کا بہت شکریہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *